ٹورنٹو : میئر کے انتخاب کیلئے کتا الیکشن لڑے گا

ٹورنٹو: میئر کے انتخاب کیلئے کتا الیکشن لڑے گا

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں 101 امیدواروں کے ساتھ ساتھ ایک کتا بھی امیدواروں میں شامل ہے۔ ٹورنٹو میں آج میئر کا انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب لڑنے کیلئے 102 امیدوار میدان میں اتریں گے اور ٹورنٹو کے میئر بننے کی جنگ لڑیں گے۔ اس انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ مولی نام کا کتا بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔وولف، ہسکی کینان نسل کا یہ امیدوار کتا اپنے مالک ٹوبی ہیپس کے ہمراہ انتخاب لڑے گا۔ مالک ٹوبی پیپس اور انکے کتے نے ٹورنٹو کی سڑکوں پر سردیوں میں نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو روکنے جیسے وعدے کر رکھے ہیں۔کتے کے مالک نے اس حوالے سے وعدہ کر رکھا ہے کہ میئر کا انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ اپنے کتے کو شہر کا اعزازی میئر بنائیں گے۔ ان کے مطابق ایک جانور کی موجود ہونے کی وجہ سے شہر کی انتظامیہ زیادہ بہتر فیصلے کرے گی۔ٹوبی ہیپس نے مزید کہا کہ یہ انتخاب ان کیلئے ایک ایسا موقع ہے جسے وہ ضائع نہیں کرسکتے۔

ٹورنٹو: میئر کے انتخاب کیلئے کتا الیکشن لڑے گا” ایک تبصرہ

  1. I see You’re in point of fact a excellent webmaster. This website loading velocity is incredible. It kind of feels that you are doing any unique trick. Furthermore, the contents are masterpiece. you have done a fantastic job on this topic! Similar here: celestique.top and also here: Najlepszy sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں