ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

جی ٹی وی اپنے ناظرین کو “ہر لمہ خبر” رکھنے والا پاکستان کا ایسا نیوز چینل ہے جو کہ عوام کو او  دیکھنے والے تمام افراد کو ملکی حالات کے بارے میں با خبر رکھتا ہے۔ یہ چینل نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی ضروری خبروں کے بارے میں بھی آپ کو آگاہ کرتا ہے۔ خبروں کے سب سے خصوصی اور دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ظاہر کرنا جی ٹی وی کی ہمیشہ سے ایک ترجیح رہی ہے ۔ جی ٹی وی سے آپ گھر بیٹھے پاکستان کے تمام ملکی حالات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ یہ چینل نہ صرف آپ کو خبریں بلکہ اور بھی بہت سی معلومات فراہم کرتا ہے جیسے کہ کھیل کے میدان کی خبریں ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبریں وغیرہ شامل ہیں۔اپنی جامع خبروں کی کوریج اور ہر گھنٹے اپ ڈیٹس کے علاوہ، اے آر وائی نیوز سیاست، کاروبار اور مالیات، پیسہ اور اسٹاک مارکیٹ سے لے کر فیشن تفریح اور موسم کی تازہ کاریوں تک کے موضوعات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چینل مذہبی امور کے بارے میں بھی غیر معمولی بصیرت کی وسیع رینج پیش کرتا ہے ۔ یہ چینل آپ کو گھر بیٹھے کاروبار کے متعلق کافی حد تک معلومات دیتا ہے۔ اس چینل کےزریعے آپ گھر بیٹھے کاروبار کے اتار چڑھاوٌ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ جی ٹی وی ایک ایساچینل ہے جہاں آپ کے بچے نت نئی کہانیوں سے لطف اندوز ہ ہو سکتے ہیں ۔ہماری بہنیں جنہیں نت نئے پکوان بنانے کا شوق ہے ان کے لیئے جی ٹی وی لایا ہے مختلف قسم کے پکوانوں کی ریسیپی جن سے آپ اچھے پکوان بنانے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کھانا بنانے کے فن میں مزید مہارت حاصل کر سکتی ہیں۔ دن بہ دن بڑھتی بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ٹی وی اب آپ کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرے گی جس سے آپ اپنی قسمت آزما سکتے ہیں ۔علاوہ ازیں کالم کے شوقین افراد کے لیئے خوشخبری ہے کہ وہ اس چینل پر نت نئے کالم پڑھ سکتے ہیں ۔شاعری کے شوقین افراد کے لیئے جی ٹی وی لایا ایک شاعری کارنر ، جس میں جی ٹی وی آپ کو روزانہ کی بنیاد پر معیاری شاعری فراہم کرتا ہے۔جی ٹی وی پر آپ کو عالمی پیشگوئیاں اور اس کے ساتھ ستاروں کا حال بھی جاننے کا موقع ملے گا۔