www.google.com

‏مچھر

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ

ہاں اللّٰه اس سے ہرگز نہیں شرماتا کہ مچھر یا اس سے بھی حقیر تر کسی چیز کی مثال دے جو لوگ حق بات کو قبول کرنے والے ہیں، وہ انہی مثالوں کو دیکھ کر جان لیتے ہیں کہ یہ حق ہے جو ان کے رب ہی کی طرف سے آیا ہے، اور جو ماننے والے نہیں ہیں، وہ انہیں سن کر کہنے لگتے ہیں کہ ایسی مثالوں سے اللّٰه کو کیا سروکار؟ اس طرح اللّٰه ایک ہی بات سے بہت سوں کو گمراہی میں مبتلا کر دیتا ہے اور بہت سوں کو راہ راست دکھا دیتا ہے اور گمراہی میں وہ انہی کو مبتلا کرتا ہے، جو فاسق ہیں”
سورت البقرہ،آیت نمبر:26

مچھر، جس کو ہم معمولی سا کیڑا سمجھتے ہیں لیکن حشرات الارض (Insects) میں سے سب سے زیادہ خطرناک جاندار ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ مرتے ہیں، سب سے زیادہ انسان جس جاندار کی وجہ سے مرتے ہیں وہ مچھر ہی ہے۔ اسی لئے اس کو Deadliest Animals on Earth کہا جاتا ہے۔
مچھروں کی تقریبا 3500 قسمیں (Species) پاٸی جاتی ہیں اور ان میں سے صرف 200 اقسام ایسی ہیں جن میں صرف مادہ مچھر(Female Mosquitoes) ہی خون پیتی ہیں اور یہ ہر قسم کے جانور کا خون پیتی ہیں۔ جس میں سانپ مینڈک پرندے گھوڑے گائے انسان وغیرہ شامل ہیں۔

نر مچھر پھولوں پتوں وغیرہ سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ جدید تحقیقات کے مطابق مچھر کا وجود انسان کے وجود سے بھی پہلے کا ہے،
ساٸنس کہتی ہے یہ زمین پر دس کروڑ (100 Million) سال سے رہ رہا ہے۔
مچھر کی عمر 5 یا 6 ماہ تک ہوتی ہے۔اس کے تین دل، دو دماغ اور دو آنکھیں 48 دانت ہوتے ہیں اور ہر آنکھ میں تقریبا ایک ہزار (Lenses) ہوتے ہیں۔ جو آزادانہ طور پر(independently) مختلف سمتوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
جسم کے ہر اعضإ پہ تین پر ہوتے ہیں مچھر ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مرتبہ اپنے پر (Wings) مارتا ہے اس کے باوجود وہ ایک گھنٹے میں صرف ایک سے ڈیڑھ میل کا فاصلہ ہی طے کر پاتے ہیں۔ مادہ مچھر ایک ہی وقت میں 200 انڈے دیتی ہے۔
مچھروں میں سب سے زیادہ خاص بات ان کے خون چوسنے کا طریقہ ہے۔

مچھر کے منہ میں 6 سوئیاں (Six Needles) ہوتی ہیں۔ جن کا کام الگ الگ ہے اور ان کی مدد سے وہ صرف مطلوبہ خون ہی چوستے ہیں۔ خراب یا غیر ضروری خون نہیں پیتے۔ مچھر جب انسان کے کسی حصے کو کاٹتا ہے تو اس حصے کو پہلے اپنے لعاب سے سن کرتا ہے۔ پھر اس حصہ میں اپنی چھ سوئیاں انجیکشن کی طرح ڈال کر خون پینا شروع کرتا ہے۔ اور اس کا لعاب Pain Killer کا کام کرتا ہے جس وجہ سے کاٹتے وقت دردمحسوس نہیں ہوتا۔ یہ پورا عمل ایک Device کی طرح ہوتا ہے جیسے Neural Implantation Device ہوتی ہے۔ انسان نے یہ Device بھی مچھر کو دیکھ کر بنائی ہے۔

مچھر میں انتہائی حساس حرارتی RECEPTORS ہوتا ہے۔ جس کی مدد سے کسی بھی جاندار کی موجودگی اور مختلف رنگوں میں خارج شدہ حرارت کو سمجھتا ہے اور اس حرارت کے اعتبار سے جاندار کو پہچان لیتا ہے۔ جس وجہ سے مچھر اندھیرے میں بھی جاندار کو پالیتا ہے۔ اور جسم کے اندر خون کی نالیوں کو بھی پہچان لیتا ہے۔

انسان کا خون صرف مادہ مچھر ہی پیتے ہیں اور یہی مادہ مچھر ہر سال لاکھوں انسانوں کی موت کا سبب بنتے ہیں۔ نر مچھروں کے مقابلے میں مادہ مچھروں کی یہی خاص بات ہے۔
اس سے بھی بڑھ کر ساٸنس کی جدید تحقیق ہے کہ اس کے جسم پہ بھی یہ زندہ جاندار موجود ہوتا ہے جسے صرف خودبین سے دیکھا جاسکتا ہے
اتنی چھوٹی حیران کن مخلوق کیا خودبخود اتفاق سے بن سکتی ہے؟ کیا اس کے جسم میں ایسا حیران کن نظام کسی اندھے ارتقائی عمل (Blind Evolutionary Process)کا نتیجہ ہوسکتا ہے؟
اللہ ہی ہے جو سب سے احسن خالق ہے جو خالق کاٸنات ہے جو اس دنیا کاٸنات کے نظام کو انتہاٸی منضم انداز میں چلا رہا ہے

4 تبصرے “‏مچھر

  1. You are actually a excellent webmaster. The web site loading velocity is amazing. It sort of feels that you’re doing any unique trick. Furthermore, the contents are masterwork. you’ve done a fantastic task in this subject! Similar here: sklep internetowy and also here: Dyskont online

  2. Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with SEO? I’m trying to get my site to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good gains. If you know of any please share. Thank you! You can read similar article here: List of Backlinks

  3. Wow, wonderful weblog layout! How lengthy have you been blogging for? you made running a blog look easy. The overall look of your website is fantastic, let alone the content material! You can read similar here prev next and it’s was wrote by Bradford89. Here is my blog post; Bill63

اپنا تبصرہ بھیجیں