فلم میں بالکل نیا اور حقیقی ایکشن دیکھنے کو ملے گا، سلمان خان
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی ایکشن فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ٹریلر 16 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سلمان خان نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ آج ‘ 16 اکتوبر کو 12 بجے فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ‘۔انسٹا پر جاری کئے جانے والے پوسٹر میں سلمان خان کو ہاتھوں میں موٹی زنجیریں پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم سے متعلق بتایا ہے کہ اس میں بالکل نیا اور حقیقی ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔یاد رہے کہ ٹائیگر تھری کو ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم ہندی ، تامل اور تیلگو تین زبانوں میں ریلیز ہوگی۔