عام انتخابات 8 فروری2024 کو ہوں گے، تمام فریق متفق

عدالتی حکم کے بعد انتخابات 8فروری کو کرانے کی تجویز سامنے آگئی،سپریم کورٹ کی ہدایت پرچیف الیکشن کمشنر اور صدر مملکت کی ملاقات میں پولنگ کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں انتخابات 11 فروری کی تاریخ دی، ایوان صدر میں طویل مشاورت کے بعد درمیانی تاریخ طے، انتخابات کا حتمی اعلان عدالت عظمیٰ میں آج کیا جائے گا،قبل ازیں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان پتھر پر لکیر ہوگا،

جو تاریخ دی جائیگی اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا، صدر ہاتھ کھڑے کر کے کہہ رہے ہیں جاؤ عدالت سے رائے لے آؤ، پھر آتے بھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی ،ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے،

الیکشن کمیشن آج 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں معزز ممبران الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ الیکشن 8 فروری 2024ء بروز جمعرات منعقد ہوں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ جس میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کو سنا اور تفصیلی بحث کے بعد اجلاس نے متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں ممبران صدر پاکستان سے ایوان صدر میں میں الیکشن کی تاریخ کے سلسلے میں ملاقات ک

ی۔اعلامیے کے مطابق متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن مورخہ 8 فروری بروز جمعرات منعقد ہوں گے ۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو تحریری طور پر11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کی اور چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو خط ارسال کر دیا تھا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نےمجوزہ شیڈول عدالت میں پیش کردیا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں عام انتخابات 11 فروری 2024 کو ہوں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن صدر سے مل کر حتمی تاریخ کا آج ہی تعین کرے،پھر آگے پیچھے نہ ہو ،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ صدر نے سپریم کورٹ سے رائے نہیں لی کسی اور کو کیسے مشورے دے سکتے ہیں

،ان کے خط کا متن بھی کافی مبہم ہے۔پی ٹی آئی وکیل کے دلائل کے مطابق صدر پر آرٹیکل 6لگ جائے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں اور استدعا یہی ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق ہی وقت پر ہونے چاہیے۔عدالت نے پیپلزپارٹی کو مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت بھی دی۔وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ انتخابات نہیں ہوں گے تو نہ پارلیمنٹ ہوگئی نا قانون بنیں گے، انتخابات کی تارہخ دینا اور شیڈول دینا دو چیزیں ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا معاملہ آئین میں درج ہے اور صدر اسمبلی تحلیل کرے تو 90دن کے اندر کی الیکشن تاریخ دے گا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ تاریخ دینے کے لیے صدر کو وزیر اعظم سے مشورہ لینا ضروری ہے

عام انتخابات 8 فروری2024 کو ہوں گے، تمام فریق متفق” ایک تبصرہ

  1. I see You’re really a good webmaster. This website loading pace is incredible. It kind of feels that you are doing any unique trick. In addition, the contents are masterpiece. you’ve performed a excellent process on this matter! Similar here: sklep and also here: Dyskont online

اپنا تبصرہ بھیجیں