Russell’s Viper Snake – رسلز وائپر سانپ

رسلز وائپر ( Russell’s Viper Snake )جسے اردو میں کوڈی والا سانپ/ششکار سانپ کہتے ہیں ۔
رسلز وائپر سانپ پاکستان کے چند انتہائی زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے۔
رسلز وائپر کا رنگ بھورا سرمئی ہوتا ہے اس کی اوپر والی سائیڈ پر زنجیر کی طرح کا ڈیزائن بنا ہوتا ہے جس کے پیٹرنز ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور سائیڈوں پر یہ ڈیزائن تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ہوتے ہیں، ڈیزائن کے کنارے گہرے سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ ڈیزائن کا اندرونی رنگ بیرونی رنگ سے ذرا گہرا ہوتا ہے، اس کی موٹائی زیادہ ہوتی ہے، اس کی دم چھوٹی ہوتی ہے ۔
یہ سانپ زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں پایا جاتا ہے یہ سانپ سندھ سے خیبر پختون خواہ کے علاقوں تک پھیلا ہوا ہے اسکی موجودگی کراچی سے راولپنڈی کے درمیان کم بلندی والے علاقوں میں ہوتی ہے۔
رسلز وائپر سانپ ساحلی علاقوں، میدانی علاقوں، پہاڑی علاقوں میں زندگی بسر کرتا ہے یہ سانپ نمی والے ماحول، اور برسات والے جنگلات اور دلدل جیسی جگہوں سے دور رہتا ہے۔

Russell's Viper Snake
گرم موسم میں یہ دن میں سست رہتا ہے اور رات میں چست، یہ ٹھنڈے موسم میں دن کو بھی متحرک ہوتا ہے اسے رات کا جانور بھی کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ رات کے وقت زیادہ گھومتا پھرتا ہے اور چوہوں، پرندوں وغیرہ کا اپنی خوراک کے لیئے شکار کرتا ہے،
یہ سانپ لمبی گھاس اور ٹھنڈی جھاڑیوں میں پناہ لیتا ہے عام طور پر راستے کے قریب گھاس میں چھپ جاتا ہے اور اسکی رنگت اسے چھپنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ سانپ جب کاٹتا ہے تو زہر خارج کرتا ہے اور اس کا زہر بہت طاقتور ہوتا ہے فوری علاج نہ ہونے کی صورت میں انسانی اموات ہو جاتی ہیں ۔
انسانی آبادی کے قریب یا انسانی آبادی میں یہ انتہائی زہریلا سانپ نظر آنے پر اس کے قریب ہرگز نہ جائیں اور نہ ہی ہاتھ سے پکڑنے کی کوشش کریں نہ ہی مارنے کی کوشش کریں بلکہ قریبی ریسکیو دفتر اطلاع کریں اور وہ اسے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں