نئی سرخی ۔ پاکستان کی سرحد سے اسرائیلی میزائیل کیسے بھاگے!! ، سنسنی خیز کہانی

“” میں ضیالحق کو صدر نہیں مانتا،آئندہ عدالت میں ضیا الحق کو صدر نہ کہا جائے ” چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حکم۔۔0 ” گیس کے نرخوں میں 3900 فیصد اضافہ عوام کی رفاہ کی خاطر کیا گیا ہے” وزیر توانائی محمدعلی۔۔0 “شیخ رشید پر سخت تشدد کیا گیا, منہ پر کپڑا باندھا گیا ” سردار لطیف کھوسہ ۔۔۔0 یوٹلٹی سٹورز ،12 ارب کا آٹا شادی ہالوں کو فروخت ،جویر ٹاؤن لاہو ر سٹور ۸۵ لاکھ کا گھپلا۔ ۔۔0 غیر قانونی افغانیوں کی واپسی شروع ، رجسٹرڈ بھی واپس جانے لگے۔۔۔0۔ سٹاک ایکس چینج،غیر معمول سرمایہ کاری،انڈیکس، 52 ہزار سے اوپر…0۔۔نوشہرہ فیروز، گندم گودام پر چھاپہ، 2500 بوریاں گندم غائب مٹی بھری ہوئی, عملہ بھاگ گیا۔۔۔۔،0
26 روز کی شدید بمباری , تقریبا” 8500 فلسطینیوں کی شہادت،15000 زخمی، کے بعد بالآخر غزہ اور مصر کے درمیان ” رفح،” کی راہداری کھول دی گئی۔ اس میں سے غزہ میں پھنسے ہوئے سینکڑوں غیر ملکی افراد اور کثیر تعداد میں زخمی فلسطینی بھی شامل تھے۔ انہیں اسپتالوں میں لے جانے کے لئے بیت سی ایمبو لینسیں موجود تھیں۔ ایک اندازہ کے مطابق دوسری عالمگیر جنگ میں مختلف ملکوں کے تقریبا” ساڑھے پانچ کروڑ افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔ مگر یہ جنگ ساڑھے پانچ سال جاری رہی، اس میں ۲0 سے زیادہ ممالک شریک رہے۔

محض کسی ایک مختصر علاقہ پر مسلسل 26 دن اتنی شدید بمباری،اور اتنی ہلاکتیں کہیں نہیں ہوئیں خاص بات یہ کہ حماس نے پہلے ہی دن اسرائیل پر مکمل راز داری کے ساتھ زبر دست حملہ کر کے اسرائیل کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ انٹیلی جنس کی رازداری کا پول کھول دیا۔ یہ اسرائیل کی واضح شکست تھی ۔ مجھے اسرائیل کے بین الاقوامی سطح پر مشہور سراغ رساں راڈار اور دور اور نزدیک مار کرنے والے میزائل یاد آگئے ہیں،جنہیں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے اسرائیل کے تعاون سے پاکستان کی کشمیر سے کراچی تک سرحدوں پر جا رحانہ انداز میں نصب کر دیا تھا۔ ۔ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے کوئی بھی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں آ چکا تھا مگر اس کا یہ منصوبہ ناکام کیسے ہوا، یہ بھی ولولہ انگیز داستان ہے۔ یہ داستان اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ ( 25 فروری 1997سے 17اگست 1998) نے مجھے ایک ملاقات میں بتائی

۔اڈے سن کی ہی زبانی سنئیے،:: کہا کہ دسمبر 1997 کی اسلام آباد کی ایک نہایت سرد رات تھی ۔میں ایک کئی روز کے طویل تھکا دینے والے دورے سے رات کے وقت گھر پہنچا تھا۔ اور جلدی سو گیا تھا ۔نصف رات کے وقت اچانک نہائت رازداری والے ایک ٹیلی فون کی مسلسل تیز گھنٹہ نے مجھے جگا دیا ۔ میں ہر بڑا کے اٹھا ، پاک انٹیلی جنس کے بہت اہم افسر کی جانی پہچانی آواز آئی۔ اس نے کہا کہ جناب بھارت نے پاکستان کی پوری سرحد پر اسرائیلی میزائل اور راڈار نصب کر دیے ہیں ۔پوری فوج کو جنگی نوعیت کارروائی کے لئے الرٹ کر دیا گیا۔ ہم بالکل الرٹ ہیں ، آپ کو مطلع کر رہے ہیں کہ آپ کوئی سفارتی اقدام اٹھانا چاہیں تو کر لیں۔ میری نیند اڑ گئی۔ فورا” وزارت خارجہ کو فون کیا کہ فورا” بھارتی وزیر خارجہ سے بات کرائی جائے۔ ( غالبا’ سورام کرشنا ) ۔ وہ بھی غالبا” سو رہا تھا ۔ میں سخت غصے میں تھا کسی رسمی تکلفات کے بغیر سخت لہجے میں کہا کہ سنو مسٹر فارن منسٹر صاحب۔ مجھے ایمرجنسی اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کی سرحد پر اسرائیلی میزائیل اور راڈار نصب کر دیے گئے ہیں۔
میں وارننگ دے رہا ہوں کہ دو گھنٹے کے اندر یہ سرا کچھ ہٹایا نہ گیا تو پاکستان کی افواج کو ہر قسم کی فوری کارروائی کے احکام جاری ہو چکے ہیں۔۔ “” “پھر کیا ہوا” میں نے گوہر ایوب سے پوچھا ؟”وہ دو گھنٹے سے پہلے ہی بھا گ گئے”، گوہر ایوب نے جواب دیا۔

3 تبصرے “نئی سرخی ۔ پاکستان کی سرحد سے اسرائیلی میزائیل کیسے بھاگے!! ، سنسنی خیز کہانی

  1. Wow, fantastic blog structure! How long have you been running a blog for? you make running a blog look easy. The overall look of your site is wonderful, as smartly as the content material! You can see similar: ecommerce and here najlepszy sklep

  2. I am no longer positive the place you are getting your information, but great topic. I needs to spend a while learning more or figuring out more. Thank you for excellent info I was looking for this info for my mission. I saw similar here: sklep online and also here: sklep online

  3. Do you mind if I quote a couple of your posts as long as I provide credit and sources back to your webpage? My blog is in the exact same niche as yours and my visitors would certainly benefit from some of the information you present here. Please let me know if this okay with you. Appreciate it! I saw similar here: E-commerce

اپنا تبصرہ بھیجیں