‏دودھ سے قلفی بنانے کا طریقہ

دودھ میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں جب چینی گھل جائے تو اسمیں کھویا،بادام اور پستے شامل کرکے دھیمی آنچ پر پکائیں اور چمچ چلاتی جائیں جب کافی گاڑھا ہوجائے تو ایک چمچ کیوڑہ ڈال کر تھوڑی دیر بعد چولھے سے اتار لیں اور چمچ سے ہلاتے ہوئے اسے ٹھنڈا کرلیں اور قلفی کے سانچوں میں ڈال کر فریز کرلیں۔

ایک باؤل میں برف کے کیوب پھر قلفی کے سانچے اور اوپر سے ہلکا سا نمک اور پھر اس پر برف کے کیوب ڈالکر فریز کرنے سے قلفی زیادہ اچھی اور زیادہ وقت کے لئے جمے گی۔لائٹ جانے پرجلدی میلٹ نہیں ہوگی۔

فالودہ کی سیویاں بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک بڑے باؤل میں خوب ٹھنڈا پانی ڈال کر اسمیں برف کے کیوب ڈال کررکھ دیں۔
کارن فلار میں پانی اور ایک چمچ کیوڑہ شامل کرلیں اور پیسٹ بنا لیں نہ گاڑھا نہ پتلا۔

اب اس پیسٹ کو دھیمی آنچ پر پکا لیں جب گاڑھا ہونے لگے تو دو سے تین دفعہ ایک چوتھائی کپ کے برابر پانی شامل کرتے جائیں جب اچھی طرح پک جائے تو گرم گرم ہی سانچے میں ڈال کرباؤل والے یخ ٹھنڈے پانی میں سانچے کی مدد سے سیویاں نکال لیں۔

سرونگ باؤل میں قلفی اس پرفالودہ سیویاں اور پھر لال سیرپ ڈالدیں اور اپنے ہاتھ سے بنا مزیدار قلفی فالودہ انجوائے کریں۔

‏دودھ سے قلفی بنانے کا طریقہ” ایک تبصرہ

  1. I see You’re really a good webmaster. The site loading speed is amazing. It sort of feels that you are doing any unique trick. Furthermore, the contents are masterpiece. you have done a wonderful job in this topic! Similar here: tani sklep and also here: Ecommerce

اپنا تبصرہ بھیجیں