‏لوکی کا جوس

ایک کرشماتی مشروب
حیرت انگیز فوائد
لوکی کا جوس بنا کر پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشرمتوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی ، کے ، اے ، ای ، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے. جبکہ
اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ لوکی میں کلین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، کلین ایک قسم کا نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور ہمیں تناؤ، افسردگی اور دیگر ذہنی مسائل سے دور رکھتا ہے۔ اگر روزانہ صبح نہار منہ لوکی کا جوس پیا جائے تو اس سے دل کے کئی مسائل حل ہوتے ہیں یہ بلڈ شوگر متوازن رکھتا ہے اور دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ لوکی کا جوس وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، لوکی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، اس کے جوس سے آپ زیادہ دیر تک بھوک کے احساس کے بنا رہ سکتے ہیں اور اس میں کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں اس لئے لوکی کے جوس کو وزن میں کمی کا بہترین زریعہ ہے۔ لوکی کا جوس استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے، اس میں موجود فائبر آنتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مفید ہے۔ لوکی کا جوس آپ کے جسم میں ٹھنڈک میں پیدا کرتا ہے لوکی کا جوس گرمیوں کے دوران آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، اس کے استعمال سے معدہ ٹھنڈا رہتا ہے اور جسم کی گرمی دور ہوتی ہے لوکی کا جوس السر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین علاج مانا جاتا ہے۔ لوکی میں پروٹین کی بھرپور مقدار پائے جانے کے سبب ورزش کے بعد اس کے استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثر ہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے ، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔لوکی میں ’ چولین ‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یادداشت تیز ہوتی ہے ، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے ، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
کدو کے جوس کاوہ فائدہ جو ہیپاٹئٹس کے مریضوں کو بڑی جلد صحت مند بنا سکتا ہے

اسلامی طب میں کدو کی بے پناہ افادیت بیان کی گئی ہے۔ہمارے پیارے رسول ﷺ کدو رغبت سے کھاتے تھے۔ اولیاء کرام نے بھی اس سبزی کو بصد احترام و شوق کھایا ہے۔اسکے کئی نام ہیں۔ پنجاب میں اسے لوکی اور گھیا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں ایک گول اور دوسری لمبی۔ یہ دونوں قسمیں بازار میں تقریباً چھ ماہ تک فروخت ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔
اطبا کا کہنا ہے کہ کدو کا مزاج سرد اور تر ہے۔ اس میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات کوٹ کوٹ کے بھرے ہوتے ہیں۔ قدرت نے اس سستی سبزی میں بہت سے اجزاء سموئے ہوئے ہیں۔ اس ارزاں سبزی میں کیلشیم‘ پوٹاشیم اور فولادی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن اے اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ کثیر الغذا سبزی‘ قبض کشا ‘ معدے کی سختی‘ جلن اور تیزابیت کو دو کر دیتی ہے۔کدو کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو کدو کے جوس کا وہ فائدہ بتاتے ہیں جو عام طور پر لوگوں کو معلوم نہیں ۔یہ ہے کدو کا جوس ،یہ جوس پینے سے نہ صرف پیشاب کی جلن ختم ہوتی ہے بلکہ یہ آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے۔ جوس حاصل کرنے کے لئے ایک پورے کدو کو کدوکش کرنے کے بعد نچوڑ لیا جائے تو خاصی مقدار میں جوس حاصل ہوتا ہے۔پیشاب کی تکالیف کے لئے ایک گلاس کدو جوس میں لیموں کا رس ایک چمچ ملا کر روزانہ پیا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ کدو اور لیموں کے کھاری اجزاء جلن ختم کرتے ہیں.۔ جدید ریسرچ کے مطابق پیشاب کے اعضاء میں انفیکشن ہو تو لیموں اور کدو جوس سلفا ادویات کے ساتھ دینا چاہیے کیونکہ ایسی صورت میں پیشاب آور الکلائین کا عمل کرتا ہے۔
کدو جوس سے گردوں میں پتھریاں بھی نہیں بن پاتیں اور اگر چھوٹی موٹی پتھریاں ہوں تو خارج ہوجاتی ہیں ۔اس کا سب بڑا فائدہ جگر میں گرمی والوں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ہوتا ہے ۔اس کے لئے کم از کم دس روز تک لگاتار صبح شام ایک ایک گلاس جوس پینا چاہئے۔

2 تبصرے “‏لوکی کا جوس

  1. Hi! Someone in my Facebook group shared this website with us so I came to take a look. I’m definitely loving the information. I’m bookmarking and will be tweeting this to my followers! Outstanding blog and brilliant design and style. I saw similar here: e-commerce and also here: najlepszy sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں