‏جاپانی پھل کے فوائد

وزن کم کرتا ہے

168 گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف 31 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔

نظام ہضم بہتر بناتا ہے

جاپانی پھل میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔

پانی کی شکایت دور کرتا ہے

پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

صحت مند دل کے لیے

اس میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔

کینسر سے بچاؤ

اینٹی اوکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے

اس میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

صحت مند بالوں کے لئے

اس میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشونما کے لئے بہترین ہیں۔

نوٹ :
جاپانی پھل ذیابیطیس کے مریضوں کو اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے یعنی ایک وقت میں ایک چھوٹا جاپانی پھل لیا جاسکتا ہے

زیادہ مقدار میں کھانے سے اس کے فوائد کے مقابلے میں آپ کو ہونے والا نقصان بڑھ جاتا ہے ۔

اس پھل میں فائبر اچھی مقدار میں ہوتا ہے جو آپ کے بلڈ گلوکوز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھائیں گے تو اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ آپ کے بدن میں گلوکوز کی مقدار کو بھی بڑھا دے گا ۔

لہذا موسم کے اس پھل کو انجوائے کریں لیکن احتیاط کے ساتھ

4 تبصرے “‏جاپانی پھل کے فوائد

  1. You are truly a just right webmaster. The website loading pace is incredible. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve performed a magnificent activity on this matter! Similar here: bezpieczne zakupy and also here: Najtańszy sklep

  2. Good day! Do you know if they make any plugins to help with SEO? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results. If you know of any please share. Kudos! You can read similar art here: List of Backlinks

اپنا تبصرہ بھیجیں