ورلڈ کپ 2023 کے لیے پندرہ رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

ان فٹ سیم شاہ کی جگہ حسن علی کی ٹیم میں شمولیت

آئی سی سی میٹر کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔
انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب میں مستقل مزاجی اور موجو دو کھلاڑیوں پر اعتماد کو
پیش نظر رکھتے ہوۓ ایشیا کپ کے اسکواڈ میں سے صرف ایک تبدیلی کی ہے اور وہ بھی مجبور آفاسٹ بولر نسیم شاہ کے ان
فٹ ہو جانے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں حصہ لینے والا اسکواڈ ستر کھلاڑیوں پر مشتمل تھا۔
نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے ۔ امید کی
جارہی ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے ۔
سلیکٹر ز نے وکٹ کیپر محمد حارث ۔ مسٹری اسپٹر ابرار احمد اور فاسٹ بولر زمان خان کو ٹریولنگ ریزرو میں شامل کیا ہے ۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ بابر اعظم (کپتان ) شاداب خان ( نائب کپتان ) عبد اللہ شفیق۔ فخر زمان۔ حارث
روف۔ حسن علی۔ افتخار احمد ۔ امام الحق ۔ محمد نواز۔ محمد رضوان (وکٹ کیپر ) محمد وسیم جو نیئر ۔ سلمان علی آغا۔ سعود
تشکیل ۔ شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر ۔
ٹریولنگ ریز رو کھلاڑی۔ محمد حارث (وکٹ کیپر ) ابرار احمد اور زمان خان ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہناہے کہ ورلڈ کپ کسی بھی کر کٹر کی زندگی میں اہم ترین ایونٹ ہو تا ہے وہ ان تمام کر کٹرز کو
مبارکباد دینا چاہتے ہیں جو اپنی متاثر کن کار کردگی کے سبب اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ اس ٹیم نے پچھلے چند برسوں کے
دوران بہت اچھی کار کردگی کا مظاہر ہ کیا ہے اور اسی لیے ہم نے انہیں کھلاڑیوں پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے ۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف ایک تبدیلی پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کا تعلق بد قسمتی سے ٹیم شاہ کی انجری سے ہے۔
ہمیں ایشیا کپ کے دوران بھی کچھ کھلاڑیوں کی انجریز کے معاملات کا سامنار بالیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی
مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ایونٹ میں بہترین پر فارمنس کے لیے پر عزم ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فٹنس کے بارے میں ہمارے میڈیکل پینل کی طرف سے
حوصلہ افزار پورٹس ملی ہیں۔ حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ شروع کر دی ہے اور وہ سلیکشن کے لیے
دستیاب ہو گے۔
انضمام الحق نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لا سکتی ہے اور اپنی شاندار کار کردگی سے پوری قوم
کے لیے فخر کا باعث بن سکتی ہے ۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ وقت ٹیم کی بھر پور حوصلہ افزائی اور اس کی ہمت بڑھانے کا ہے جس کی ٹیم کو ضرورت ہے ۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 291 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ ورلڈ
کپ میں اپنا پہلا می 16 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز عالمی نمبر ایک ریخنگ کی ٹیم کی حیثیت سے کرے گی اس ورلڈ کپ سائیکل میں اس کی جیت
کا تناسب تمام ٹیوں سے زیادہ ہے ۔
پاکستانی ٹیم 2019 کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ سے کم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائل میں نہیں پانچ سکی تھی جو ورلڈ
کپ کی ار تر ژاپ رہی تھی۔
پاکستان نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتا ہے جبکہ 1999 میں اس نے فائنل کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان چار مرتبہ
1987-1983-1979۔ اور 2011 میں سیمی فائنل بھی کھیل چکا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے پندرہ رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان” ایک تبصرہ

  1. You are in point of fact a good webmaster. The web site loading pace is incredible. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. Also, the contents are masterpiece. you have performed a great task on this topic! Similar here: najtańszy sklep and also here: Dobry sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں