zahra shah

علی کا نام

علی کا نام تلاوت کا لطف دیتا ہے
نظر پڑے تو عبادت کا لطف دیتا ہے

یہ ایک شرط ہے بنیاد گر ولایت ہو
تو پھر عدو بھی عداوت کا لطف دیتا ہے

میں جسکا مولا ہوں اسکا علی بھی مولا ہے
نبی کا قول زیارت کا لطف دیتا ہے

نبی کے سارے ہی غزوات سے یہ ثابت ہے
علی کا لڑنا شجاعت کا لطف دیتا ہے

علی کے نام سے جتنی حکائتیں ہیں بنی
ہر ایک قول ہی حمکت کا لطف دیتا ہے

علی کے نام سے جب بھی کوئی بخیل جلے
بخیل ہو کے سخاوت کا لطف دیتا ہے

نبی یہ کہتے ہوئے غار میں چلے آئے
کسی کا سونا ہی ہجرت کا لطف دیتا ہے

علی کا نام ہی زہرا وہ اسم اعظم ہے
جو منبروں پہ خطابت کا لطف دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں