zahid saeed

کسی کا بھی دُکھ ہو، اپنے سینے میں درد ہونا

کسی کا بھی دُکھ ہو، اپنے سینے میں درد ہونا
ہے کتنا مشـــکل قلــــم قبیلے کا فـــرد ہونا!

چھپائے پھرتا ہوں کوئی انجان درد دِل میں
کہ بے سبب تو نہیں یہ آہوں کا سَرد ہونا

غزہ کے حالات دیکھتا ہوں، تو سوچتا ہوں
کہ ایک طعنہ ہے تیرا اور میرا مَرد ہونا

زاہد سعیدؔ

اپنا تبصرہ بھیجیں