toseef qasim

نعت رسول مقبول ﷺ

یا مصطفیٰ ، یا مجتبٰی ، نور ِ خدا صلی علٰی ۔
یا شاہدٌ ، یا حاشر ٌ ، خیرالورا صلی علی ۔

ہے و الضحٰی چہرہ ترا گیسو ترے والیل ہیں ۔
طیب بھی ہیں ، طاہر بھی ہیں ، ہیں پارسا صلی علٰی ۔

ترا معجزہ شق القمر ، پڑھتے ہجر کلمہ ترا ۔
یا سیدی ، یا مرشدی ، یا مرتضیٰ صلی علٰی ۔

یا قاسمٌ ، یا عاقبٌ ، اے شَافَعِ روزِ جزا ۔
ترا راستہ ہے خدا تلک توہی پیشوا صلی علٰی ۔

تری کسطرح تعریف میں توصیف کچھ لکھ پائے گا۔
اللہ نے خود لکھ دیا صلی علٰی صلی علٰی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں