‏کھانا کھانے کے بعد یہ کام نہیں کرنے چاہئیں ۔

‏کھانا کھانے کے بعد یہ کام نہیں کرنے چاہئیں ۔

1. کھانا کھانے کے آخر پر پانی نہیں پینا چاہیے ۔ کم از کم ایک گھنٹہ بعد پانی پئیں ۔

2. لوگ بعد کھانا چائے کی طلب کرتے ہیں۔ یہ غلط ہے
کھانے کے فوراً بعد چائے نہیں پینی چاہیے ۔ کیونکہ جو کھانا کھایا ہے اس کو ہضم کرنے کے لیے کچھ وقت چائیے، جب ہم چائے پی لیتے ہیں تو وہ ایسڈیک ہو جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے تیزابیت بنتی ہے۔ چائے پینے سے آئرن کا نقصان ہو سکتا ہے
اس لیے کھانا کھانے کے فوراً بعد چائے نہیں پینی چاہیے ۔

3. سگریٹ نوشی
اکثریت لوگوں کی کھانا کھانے کے بعد سگریٹ نوشی کرتی ہے سگریٹ کی طلب ہوتی ہے یہ بھی بڑی غلطی ہے ۔ پھیپھڑوں کو تو جو نقصان پہنچتا ہے وہ تو ہے۔ گیس کی پرابلم شروع ہو جاتی ہے ۔
کھانا کھانے کے بعد پیٹ بھاری اپھارہ ہوتا ہے ۔ کھانا درست طریقے سے ہضم نہیں ہوتا۔ جسم داخل ہونے والی نیکوٹین نظام ہضم اور تنفس کو متاثر کرتی ہے ۔

4. کھانا کھانے کے فوراً بعد کام محنت مشقت یا ورزش نہیں کرنی چاہیے ۔ معدہ میں ہضم شروع ہوتا ہے تو آنتوں پر زور نہیں دینا چاہئے ۔

5. کھانا کھانے کے بعد آہستہ آہستہ چل پھر سکتے ہیں دوڑیں نہیں۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد کم از کم 100 قدم ضرور چلیں۔

6. کھانے کے بعد فروٹ کھانا بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے ۔

7. کھانا کھانے کے فوراً سونا اچھا عمل نہیں ۔ اس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ نظام ہضم درست کام نہیں کرتا ۔

8. کھانا کھانے کے بعد نہانا ٹھیک نہیں ہے، کھانا کھانے کے ساتھ جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور فورآ نہانے پر نقصان ہو سکتا ہے ۔ کمزوری معدہ

9. کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی ، کوک کولڈڈرنکس مشروبات نہیں پینے چاہئیں یہ عادت جگر معدے کے لیے نقصان دہ ہے ۔ یورک ایسڈ جوڑوں کے امراض ہونے کا امکان ہے ۔

10. کھانا آہستہ آہستہ اور خوب چبا کر کھائیں، لقمہ چھوٹا لیں تاکہ بہتر طریقے سے جلدی ہضم ہو، دانتوں کا کام معدہ آنتوں سے نہ لیں۔ آنتوں میں خرابی کا سبب ہے ۔

11. کھانا کھانے کے دوران باتیں نہ کریں خاموشی سے کھائیں ۔ باتیں کرنے سے پیٹ میں ہوا جاتی ہے اور پیٹ پھولنے کی وجہ بن سکتی ہے-

12. کھانا کھاتے وقت ٹیلی ویژن موبائل فون بند رکھیں ۔ اس کی وجہ سے آپ کی بھوک متاثر ہوتی ہے اور جسم کمزور ہوتا ہے ۔
بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں