حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم کے حکم پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، وزیراعظم شہبازشریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 262 روپے سے کم ہو کر 253 روپے فی لٹر ہو گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 260.50 روپے سے کم ہو کر 253.50 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

موجودہ قیمتیں 16 سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

پٹرول: 253 روپے فی لٹر

ہائی سپیڈ ڈیزل:253 روپے 50 پیسے فی لٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں