افتخار عارف

فرشِ ماتم جاگ اٹھے

فرشِ ماتم جاگ اٹھے ،اہتمام ایسا تو ہو
داد دیں مخدومۂ عالم ،سلام ایسا تو ہو

خود بلاغت جس پہ نازاں ہو کلام ایسا تو ہو
صاحبِ نہجہ البلاغہ کا غلام ایسا تو ہو

صاحبِؑ نہج البلاغہ کون، بابِ شہرِ علم
جس کو آقاؐ خود کہیں مولاؑ، امامؑ ایسا تو ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں