جھوٹ سے بچے رہو

🔷 امام زين العابدين عليه‌‌السلام فرماتے ہیں:

اِتَّقُوا الكِذبَ الصَّغيرَ مِنهُ وَالكَبيرَ في كُلِّ جِدٍّ و هَزلٍ

📃 جھوٹ بولنے سے بچو چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مزاق میں ہو یا سنجیدگی میں

📝 مختصر وضاحت:

🍀 جھوٹ بڑے گناہوں میں سے اور بعض روایات میں جھوٹ کو بدترین گناہ قراد دیا گیا ہے یہاں تک کہ جھوٹ کو زنا سے بدتر کہا گیا ہے۔
☘️ بہت سے افراد کسی مصلحت اور یا مزاق میں جھوٹ کو جھوٹ اور گناہ نہیں سمجھتے ہیں جبکہ تمام مراجع کا فتوای ہے کہ مزاق میں بھی بولا گیا جھوٹ، جھوٹ اور گناہ ہے۔
🌿 اس کے علاوہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی گناہ اگر مزاق مزاق انجام دیا جائے تو گناہ حساب نہ ہو بلکہ گناہ، ہر حال میں گناہ ہوتا ہے جاہے وہ جان بوج کر ہو یا مزاق میں۔
☝️ لہذا انسان کو مزاق اور تفریح میں بھی ہر طرح کے جھوٹ اور گناہوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اس لئے کے ہمارے ماننے اور سمجھنے سے کوئی گناہ، گناہ کے دائرہ سے خارج نہیں ہوتا ہے۔

📚 اصول کافی، ج 2، ص 338

اپنا تبصرہ بھیجیں