افواجِ پاکستان کے شعبہ تعلقاتِعامہ کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل

شعبہ تعلقاتِعامہ کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل

پاکستان تحریک انصاف سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتی ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

افواج میں تشدد و انتشار کے ان واقعات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے کارفرما ہونے کے احساس کو درست سمت میں ایک پیشرفت سمجھتے ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

بعض سرکاری عمارات، عسکری املاک اور سینکڑوں نہتّے اور پرامن شہری اس انتشار کی زد میں آئے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

آئین و جمہوریت کی پاسدار وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دستورِ پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

کسی بھی قسم کی پیچیدہ بحرانی صورتِ حال کا حل اسی عمرانی معاہدے میں پوشیدہ ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

چیئرمین تحریک انصاف کے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواء کے نتیجے میں پرامن احتجاج ایک فطری نتیجہ تھا، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

پرامن احتجاج کے بنیادی جمہوری حق کا ضامن آئینِ پاکستان تھا، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ناقابلِ تردید شواہد دستیاب ہیں کہ پرامن مظاہرین کی صفوں میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلّح انتشار پسند داخل کئے گئے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ان انتشار پسندوں نے ایک جانب جلاؤ گھیراؤ کو ہوا دی تو دوسری جانب پرامن نہتّے شہریوں پر گولیاں برسائیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

انتشار پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

27 سالہ پرامن سیاسی، قانونی اور آئینی جدوجہد کے دوران چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر کے قاتلانہ حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس واقعے میں عام شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو بڑے پیمانے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

افراتفری و فساد کی آڑ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدّمقابل لانے کی کوشش کی گئی، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

فتنہ و انتشار کے اس غیرمعمولی واقعے میں کارفرما عناصر کی نشاندہی کیلئے ہمہ جہت تحقیقات ناگزیر ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی حراست سے رہائی کے بعد چیئرمین قوم سے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے ججز پر ایک بااختیار کمیشن کی تشکیل کی تجویز پیش کرچکے ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ان ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

منصوبہ یہ تھا کہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف کو دیکر اسکے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جاسکے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

مزید یہ کہ پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ہم شخصی و گروہی تعصّبات، قانون کے نفاذ میں غیرضروری عجلت اور طاقت و اختیار کو محور بنا کر حقائق سے چشم پوشی کو سماجی و ریاستی نظم کیلئے زہرِقاتل سمجھتے ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ہماری نگاہ میں جج، جیوری اور جلاد کا کسی ایک ہی فرد یا ادارے میں جمع کیا جانا انصاف کے بنیادی اصولوں سے متصادم، قیامِ عدل کیلئے تباہ کن ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

جج، جیوری اور جلاد کو ایک ایک ہی فرد یا ادارے میں جمع کرنے کی ایک مہذب، جمہوری و آئینی نظام میں کوئی گنجائش نہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف قومی معاملات کے حوالے سے سیاسی فریقین کے مابین وسیع تر اتفاقِ رائے کی اہمیت کی بدرجہ اَتم معترف ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی قوت کی حیثیت و قبولیت کا پیمانہ اسے حاصل عوامی تائید و حمایت ہی ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

پاکستان تحریک انصاف نہایت یکسوئی سے ربّ العزت کے اقتدارِ اعلیٰ کے بعد جمہور کو حاکمیت کا حقدار سمجھتی ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

جمہور اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے قومی فیصلہ و پالیسی سازی کے مجاز ہیں، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ماورائے دستور، غیرجمہوری یا غیر نامیاتی (Inorganic) سیاسی گروہوں کے مابین جمہور کی منشاء کیخلاف کسی بھی نوعیت کا اتفاق محض غیریقینی کے فروغ اور عدمِ استحکام میں شدت کا باعث بنتا ہے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

لازم ہے کہ فوری، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے حقِ فیصلہ سازی عوام کو واپس لوٹایا جائے، اعلامیہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

آئین کے تابع اس قومی سفر کی راہ ہموار کی جائے جس کی بنیاد کشمکش کی بجائے یکجہتی پر استوار ہو،

اپنا تبصرہ بھیجیں