شاہ سلمان کی دعوت پر یمن آپریشن شہدا کے 2 ہزار لواحقین حج کررہے ہیں

شاہ سلمان کی دعوت پر یمن آپریشن شہدا کے 2 ہزار لواحقین حج کررہے ہیں

شاہ سلمان کی دعوت پر یمن آپریشن شہدا کے 2 ہزار لواحقین حج کررہے ہیں
ریاض (این این آئی) سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے یمن میں عاصف الحزم آپریشن میں شہید ہونے والوں کے 2 ہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کی۔ طوفان آپریشن میں شہید ہونے والے سعودیوں کے ہزار رشتہ داروں کو حج کرایا جارہا ہے اور اسی طرح یمن میں شہید ہونے والوں کے متعلقین میں سے بھی ایک ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا جنہوں نے مقدس فریضہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق یہ دو ہزار افراد بھی خادم حرمین شریفین کے زیر انتظام دنیا بھر سے لوگوں کو شاہی دعوت پر حج کرانے کے پروگرام کے تحت سعودی عرب میں حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام میں اس سال 4 ہزار 951 اسلامی شخصیات، اثر و رسوخ والے سرکردہ افراد، شہدا فلسطین کے اہل خانہ، رشتہ داروں سمیت یمن اور شام کے بھائی بھی حج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں