سرفراز سید

نواز شریف، مزید ریلیف ،اپیلیں بحال ن لیگ برہم!!!

نواز شریف ،مزید ریلیف، سزائوں کے خلاف اپیلیں بحال۔۔۔۔ غزہ پر مسلسل بم باری، 7 ہزار سے زیادہ شہید، ہزاروں زخمی۔۔۔۔۔ ایل ڈی۔ والوں نے خود ہی سڑک اور پارک میرے گھر میں شامل کر دئے تھے ،اسحاق ڈار۔۔۔۔ایران بھی 2 لاکھ غیر قانونی غیر ملکی نکالےگا ۔۔۔۔۔ع؟ران حکومت نے حساس اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کے لئے
کروڑ روپے سے ہزاروں صحافیوں وغیرہ کی ٹائیگر فورس تیارکی سرکاری رپورٹ،۔۔۔۔ پنجاب،نگران حکومت ،4 ماہ کا بجٹ دے گی۔۔۔زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ۔جادی۔ ۔۔پختونخوا شدید مالی بدحالی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضا فہ واپس لینے پر غور۔۔۔۔۔لاہور،سب انسپکٹر پولیس اغوا، پولیس مقابلہ کی دھمکیاں،6 لاکھ تاوان لینے پر گرفتار۔۔۔۔ پیپلز پارٹی سے ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔ ن لیگی رہنما محمد زبیر۔۔۔۔۔۔نواز شریف اپنے زور پر آئیں،کسی کی مدد سے نہ آئیں۔۔۔۔سید خورشید شا،۔ کل ،27 اکتوبر ورلڈ کرکٹ،پاکستان ،جنوبی افریقہ کا مقابلہ۔۔۔۔۔اسرائیل ،اقوسم متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے استعفے کا مطالبہ،اوآیزی شخت برہم۔۔۔۔۔پی ٹی آئی ,جے یو آئی ملاقات،۔۔۔! پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن نامنظور ہوگا،پیپلز پارٹی!
قارئین کرام پہلے پرانا لطیفہ ، ماں نے بچے کو ڈانٹا ،کہ بلی کی دم کیوں کھینچ رہی ہو ؟ بچے نے جواب دیا ،امج میں نہیں کھینچ رہا،میں نے صرف اس کی دم پکڑ رکھی ہے وہ خود ہی کھینچ رہی ہے!!! اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے گلبرگ لاہور میں اپنے 4 کنال کے بنگلے میں سڑک اور پارک کو شامل نہیں کرایا تھا، ایل ڈی اے نے خود ہی شامل کردیا تھا۔۔ ن لیگ پر آسمان اچانک بہت مہربان ہو گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف ،تمام الزامات،تمام جرائم، ختم، تمام مقدمات جعلی قرار تمام پابندیاں غیر موثر، ستے ای خیراں۔ !! اسحاق ڈار بالکل معصوم، بیگناہ، بے قصور ! تجویزیں شروع، ۔سلہکشن کے بغیر ہی،نواز شریف کی وزارت عظمی کا جہاں سے تختہ ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ جوڑ دیا جائے ۔۔۔ویسے ملک میں آئین،قانون کا جو حشر ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر ،کچھ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ویسے اندھیر نگری چوپٹ راج کا انجام بھی اسی طرح کا ہی ہے، پھانسی کا پھندہ صرف چوپٹ نگری کے مہاراجہ کے گلے میں ہی فٹ آتا ہے،!!!
کیا سادہ بیانی ہے، صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں صدر نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا بالکل ٹھیک کہا صدر صاحب مگر یہ کیا فرمایا صدر صاحب آپ نے کہ جسٹس محمد عیسیٰ فائز ( اب چیف جسٹس ) کے خلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا تھا، یہ وزیر اعظم ہاؤس سے آیا تھا ۔ جناب صدر صاحب! اتنے سادہ نہ بنائے ,آپ نے اس ریفرنس پر دستخط کرکے سپریم کورٹ میں بھیجا تھا۔ آپ دستخط نہ کرتے تو یہ آگے جا ہی نہیں سکتا تھا۔ محترم صدر صاحب! آپ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیتے تھے اور پڑھے بغیر واپس بھیج دیتے تھے، ایک اعلیٰ جج کے خلاف ریفرنس آگے بھیجنے سے انکار کر سکتے تھے!! مگر آپ نے ایسا نہیں کیا۔ آپ کر ہی نہیں سکتے تھے! یہ دستخط بھی عجب مذاق بن چکے ہیں۔ غلام مصطفیٰ جتوئی کو پیپلز پارٹی نے بیحد عزت دی,سندھ کا وزیر اعلیٰ بنایا، ، مرکز میں جگہ دی۔ کسی معاملہ پر کھٹ پٹ ہو گئی ۔ بینظیر بھٹو کی حکومت ختم کردی گئی۔ مصطفٰی جتوئی نگران وزیر اعظم بن گئے۔ پہلا کام یہ کیا کہ بینظیر بھٹو کے خلاف اک دم کرپشن کے سات ریفرنس دائر کردئے۔۔ ایک عرصے کے بعد بینظیر پھر وزیر اعظم بن گئیں، سارے ریفرنس ختم ہوگئے ۔( ج س طرح نواز شریف کے خلاف تمام الزامات واپس ہو رہے ہیں،!!! ). مصطفٰی جتوئی ایک با ر لاہور آئے ،میں نے پوچھا کہ بھٹو خاندان آپ کا محسن تھا،أپ نے ریفرنس کس دل سے دائر کئے ؟؟ جتوئی نے جواب دیا ( وہی عارف علوی والا جواب) کہ میں نے نہیں دائر کئے تھے میں نے صرف دستخط کئے تھے،۔ محترم خواتین وحضرات ،باقی تجزیہ خود کیجئے۔ ذہن بوجھل ہو رہا ہے تھک رہا ہوں کالم یہیں پر ختم!!

اپنا تبصرہ بھیجیں