ندیم اختر ندیم

میرے نبیﷺ کا غلام

جو بھی ندیم میرے نبیﷺ کا غلام ہے

اس سے ہمارا پیار ہے اس کو سلام ہے

خوش رنگ خوش خصال ہے اور خوش کلام ہے

بے شک مرا امامؓ تو عالی مقام ہے

جو بھی کرے ہے عشق یہاں اہل بیت ؓسے

اس کا ہمارے دل میں بڑا احترام ہے

میرا امام ؓ ہو گیا سیراب عشق سے

پانی کی بوند بوند ابھی تشنہ کام ہے

میں کر رہا ہوں ذکر نبی ﷺ اور میرے ساتھ

جگنو ہیں پھول خوشبو ہے ماہ تمام ہے

رکھا ہے اس کے سر پہ خدا نے وفا کا تاج

بے شک حسینؓ ابن علیؓ جس کا نام ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ندیم اختر ندیم

اپنا تبصرہ بھیجیں