mohsin jafery

صحابہ کے لئیے ہدیہ منقبت

والعصرکہ اصحابِ پیعمبر کا میں نوکر
اصحاب کے نوکر کے بھی نوکر کا میں نوکر

قربان مری جان بھی اولاد بھی ان پر
سلمان کا ،مقتداد کا ،بوزر کا میں نوکر

سرکار حزیفہ ہیں مرے دل میں دھڑکتے
تصویر-وفا مالک اشتر کا میں نوکر

دستار میں رکھوں میں ابودردا کے جوتے
اور فخر کروں حضرت قنمبر کا میں نوکر

برہ ہوں ،بریدہ ہوں یا ہوں حضرت بریر
ہوں حضرت بازان یا باصر کا میں نوکر

ہر وقت مجھے یاد حجر ابن عدی ہیں
عمار کا ،تمار کا، تامر کا میں نوکر

وہ حضرت ایوب ہوں یا حضرت اعور
ایاس کا ،شقران کا عامر کا میں نوکر

کیوں اس پہ نہ اتراوں کہ یہ میرا شرف ہے
جس در کے صحابہ ہیں اسی در کا میں نوکر
(محسن جعفری)

اپنا تبصرہ بھیجیں