پنجاب کابینہ میں،ورکرز کی کم از کم تنخواہ 32ہزار کردی
معذور افراد،بزرگوں،طلبہ کیلئےمیٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین فری
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ،معذور افراد،بزرگوں اورطلبا و طالبات کیلئے میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر فری سفر، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجزمیں سیشن برائے 2023-24کیلئے داخلہ پالیسی کے لئے کمیٹی کی سفارشات، سموگ سے نمٹنے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے ، صحافیوں اوران کے خاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کی منظوری دی گئی – وزیر اعلی نے جنوبی پنجاب کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، لاہور،راولپنڈی،بہاولپور اورملتان کے ہائیکورٹ کے احاطے میں قائم ڈسپینسریوں کو فنکشنل اورآپریشنل کرنے کی ذمہ داری ہیلتھ فسیلٹیزمینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے ، پنجاب ایجوکیشن لینڈ سکیپ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ ، ملتان میں وائلنس اگینسٹ وویمن سینٹرکے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اورایل ڈی اے کمیشن کیلئے چیئرمین اورممبر کی تقرری ، حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا انتظام محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو منتقل کرنے ،آئل پائپ لائنز سسٹم کے قومی نیٹ ورک کی حفاظت اورسکیورٹی کے لئے صوبائی پالیسی،قائداعظم پولیس میڈل اورپریزیڈنٹ پولیس میڈل کے لئے شخصیات کے ناموں اورپنجاب مینٹل ہیلتھ(ترمیمی)ایکٹ2014کے تحت پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی – محسن نقوی نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ،زرعی ریسرچ کو پائیدار انداز میں فروغ دینے کیلئے حتمی سفارشات کی تیاری اور وزارتی کمیٹی کا اعلان کیا۔کمیٹی میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، بلال افضل، جاوید اکرم اور ابراہیم مراد شامل ہیں ، محسن نقوی نے کہا ہم سیڈ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ازبکستان یہاں سے سیڈ لے کر گیا اور آج وہ کپاس کی ڈبل پیداوار حاصل کر رہا ہے۔ تمام نجی او رسرکاری زرعی یونیورسٹیاں 7روز میں اپنی تجاویز مرتب کریں