فوائد

‏نہار منہ بھیگے ہوئے باداموں کے بے شمار فوائد۔۔۔

بادام میں منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ اس کے مثبت فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔ لیکن بادام کی یہی تمام افادیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے، کہ جب آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ اٹھ کر کھائیں۔ کیونکہ اس کے استعمال سے ہمارا جسم پورا دن چاق و چوبند اور توانا رہتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھیگے ہوئے بادام آپ کے لئے کس طرح مفید ہیں؛
پانی میں بھیگے بادام فوری ہاضمہ کرتے ہیں۔
یہ دل کی شریانوں کی سوجن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔
یہ نزلہ زکام کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
بادام میں موجود میں فوائد فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔۔
ان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔.
اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور بھیگے ہوئے بادام کیونکہ جراثیم سے پاک ہو جاتے ہیں اس لیے جلد فائدہ ہو جاتا ہے۔ رات کو بھیگے ہوئے بادام اور کس طرح سے استعمال کرنا بہتر ہے؟
ایک پیالہ دہی اور دلیے میں بادام ملا کر کھانے یا کسی بھی شیک کے ساتھ بادام مکس کر کے استعمال کرلیں یہ جسمانی صحت کے لیے سب سے مفید طریقہ استعمال ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں