Malala Yousafzai in Oscars 2023

آسکر ایوارڈز تقریب کے میزبان کو ملالہ سے نامناسب سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

تقریب میں پہلی مرتبہ فلم پروڈیوسر اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ شریک ہوئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ملالہ نے سِلور رنگ کا چمکیلا گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر اس امید کے ساتھ انٹری دی کہ ان کی مختصر ہالی ووڈ فلم ُاسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ آسکرز حاصل کرے گی تاہم ان کی فلم یہ ایوارڈ اپنے نام نہ کر سکی۔
ایوارڈ شو کے دوران میزبان جمی کمیل نے ملالہ سے مزاحیہ انداز میں ایک متنازع سوال کیا جس پر ملالہ نے حاضر دماغی سے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

جمی نے ملالہ سے سوال کیا:
’کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟‘

جس پر ملالہ یوسفزئی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف امن پر بات کرتی ہیں اور اس متنازع سوال پر تنقید سے گریز کیا، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے. میزبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جمی کمیل کو اگلی بار آسکرز کی میزبانی نہ کرنے دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں