میڈم نور جہاں، فریدہ خانم کو سن کو گلوکاری کا شوق پیدا ہوا: انجمن

گلوکاری کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں، ریاضت کرنا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے

کراچی سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ انجمن نے کہا ہے کہ میڈم نور جہاں،فریدہ خانم ،ریشماں ،استاد مہدی حسن اور استاد استاد نصرت فتح علی خان میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں اور میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں، یہ اصل میں قیمتی نگینے ہیں جن کی وجہ سے جن کی گلوکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ مجھے میڈم نور جہاں اور فریدہ خانم کو سن کو گلوکاری کا شوق پیدا ہوا اور میں انہیں اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری کرنے کے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہیں، اس میں ریاضت کرنا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھری شاعری کو گایا ہے کیونکہ میں اپنے اوپر ایسی کوئی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی جو تا عمر میرے ساتھ چلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں