King Charles III of Great Britain will be crowned

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کو تاج پہنایا جائے گا

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کو آج ملک میں 7 دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں تاج پہنایا جائے گا جسے دیکھنے کے لیے برطانیہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں لوگ جمع ہوگئے۔

King Charles III of Great Britain will be crowned

شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں جو گزشتہ برس ستمبر میں 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونے والی تاج پوشی کی اس تقریب میں شاہ چارلس 14 ویں صدی میں تیار کردہ اس تخت پر بیٹھتے ہوئے 360 سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن جائیں گے۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم

ویسٹ مِنسٹر ایبے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن سمیت تقریباً 100 سربراہان مملکت اور معززین شرکت کریں گے، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس 40ویں شاہی حکمراں ہوں گے جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں