اسرائیل حماس جنگ میں حزب اللہ بھی شامل، 3 اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ

اسرائیل کے خلاف مشن مکمل کر کے عسکریت پسند واپس آ گئے ہیں، القسام بریگیڈ

اسرائیل حماس جنگ میں حزب اللہ بھی شامل ہو گئی۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے 3 اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں اسرائیلی فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں۔ حزب اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ درجنوں راکٹ اور گولے 3 اسرائیلی پوزیشنز پر داغے ہیں، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پوزیشنز پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعوی ٰکیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مشن مکمل کر کے عسکریت پسند واپس آ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں