ایلون مسک نے ایکس پر اپنے 11 ویں بچے کا نام ظاہر کردیا

ایلون مسک نے ایکس پر اپنے 11 ویں بچے کا نام ظاہر کردیا
اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے امریکی ارب پتی ایلون مسک نے کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ اب ان کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکس پلیٹ فارم کے مالک نے اپنے اکانٹ پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ٹیکنو میکانیکس رکھا ہے۔ ہم اسے ٹا کہتے ہیں۔ اس کا بڑے بھائی کا نام ایکسا ڈارک سیڈاریل رکھا گیا تھا اور اسے X A-Xii کہا جاتا ہے۔یاد رہے ٹا یونانی حروف تہجی کا 19واں حرف ہے اور یہ انگریزی کے حرف T سے ملتا جلتا ہے۔ فلکیات کے میدان میں اس سے آسمان کے سیاروں میں سے انیسویں روشن ستارے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں