ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کا بموں، ہتھیاروں سے حملہ، جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کا بموں، ہتھیاروں سے حملہ، جوان شہید

پاک فوج اور پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار،یارک ٹول پلازہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن شروع

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں نےبموں، ہتھیاروں سے حملہ کرکےجوان کوشہید کردیا سی پیک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشتگردوں کا ٹول پلازہ پر دھاوا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شیر عالم شہید ہوگیا، مسلح دہشتگردوں نے ٹول پلازہ عملہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح دہشتگردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے رات گئے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کی مزاحمت اور حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، جبکہ علاقہ میں دستی بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی، سی پیک یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ 15سے 20پولیس اہلکار موجود تھے۔ یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ پر شدید فائرنگ کے بعد حملہ اور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف آر پی کا جوان شیر عالم سکنہ محرابی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔دوسری جانب پاک فوج اور ڈیرہ پولیس کے جوانوں کی زبردست جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،یارک ٹول پلازہ اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں