ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے سمر کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی۔
نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال نے سمر کیمپ میں شریک بچوں میں اسناد و تحائف تقسیم کئے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے بچوں کی بھر پور تحسین کی۔
الحمرا کا بچوں کی تربیت کیلئے اقدامات اٹھانا حوصلہ افزاء ہے۔جاوید اقبال
بچوں میں سیکھنے کی لگن دیکھ کر خوشی ہوئی۔جاوید اقبال
محمد سلیم ساگر اور اسکی پوری ٹیم کا کاوش قابل ستائش ہے۔
سمر کیمپ ڈیرھ ماہ تک جاری رہا،بچوں نے ڈرائنگ کی نئی مہارتیں سیکھی۔محمد سلیم ساگر
سمر کیمپ کا انعقاد الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی خصوصی کاوش تھی۔
سمر کیمپ میں تجربہ کار اساتذہ نے بچوں کو تربیت فراہم کی۔
ایگزی بیشن آفیسر بابر مصطفی نے نہایت دلجمی سے بچوں کو پڑھایا،سیکھایا۔
پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سید نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت کیوریٹر ہاجرہ محمود نے ادا کئے۔