Syed Arif Nonari

یارمددگار

یارمددگار انسانیت کا درد رکھنے والے افراد اور پر عزم نوجوانوں کے ساتھ مل کر نسلی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہو کر 2017 سے مخلوق خدا کی خدمت اور اخلاقی تربیت کر رہا ہے۔یارمددگار اپنے 10 پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔

یارمددگار
1) روٹی بنک ہمارا خواب کوئی انسان بھوکا نہ سوئے کے مشن کے ساتھ، روٹی بنک گوجرانوالہ میں اکتوبر 2017 سے مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے، جہاں روزانہ 600 سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، یارمددگار گوجرانوالہ میں اسی سال روٹی بنک کی ایک ایسی برانچ بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلی ہو گی۔ تاکہ ہمارا خواب کوئی انسان ہمارے شہر میں بھوکا نہ سوئے کو پورا کیا جا سکے۔ 2017 سے اب تک روٹی بنک 14 لاکھ لوگوں کے لیے ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر چکا ہے۔ روٹی بنک خصوصاً ہماری ان غریب فیملیز کے لیے ہے جن کے گھر کا چولھا ٹھنڈا ہو، جن فیملیز کے بچے بھوکے ہوں اور ماں باپ کے پاس راشن/ روٹی کے لیے پیسے نہ ہوں. ایسے تمام افراد/ فیملیز روٹی بنک سے اپنے خاندان کے لیے فیملی پیک کھانا بالکل فری پیک کروا کر گھر لے جا سکتے ہیں. روٹی بنک آنے والے تمام افراد ہمارے لیے معزز مہمان کا درجہ رکھتے ہیں۔
2) آسان نکاحیارمددگار کا یہ پراجیکٹ غربت کا شکار ضرورت مند خاندانوں کی بچیوں کی مختصر شادیوں پر فری کھانا فراہم کرتا ہے۔ اگر کسی ضرورت مند خاندان کو اپنی بیٹی کی شادی پر کھانے کے لیے مدد درکار ہو تو خاندان کا سربراہ شادی سے ایک ماہ پہلے درخواست دے سکتا ہے، یارمددگار کی ٹیم سائل کے گھر وزٹ کے بعد شادی کا کھانا گفٹ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
3) یارمددگار بک بنکیارمددگار بک بنک ضرورت مند طلبہ کو مفت کتابیں، یارمددگار بک بنک سے اب تک 3000 سے زائد طلبہ مستفید ہو چکے یں۔بک بنک کاپیاں اور مکمل اسٹیشنری فراہم کرتا ہے۔ بک بنک سے ایک آسان پراسس کے بعد گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی اور کسی بھی کلاس کا ضرورت مند طالب علم مستفید ہو سکتا ہے۔
4) یارمددگا رزق بچاؤ ایپ،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 فیصد کھانا ضائع ہو جاتا ہے، یارمددگار نے پکے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کے ضیاع کو روکنے اور بچے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کو ضرورت مند غریب فیملیز تک پہنچانے کے لیے یہ ایپ بنائی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن سے کوئی بھی فرد اپنے موبائل سے دس سیکنڈ میں اپنا بچا ہوا کھانا یارمددگار روٹی بنک کو چیرٹی کر سکتا ہے۔ روٹی بنک مین آفس میں چیرٹی کئے کھانے کا نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی یارمددگار ایپ کی ٹیم 20 سے 25 منٹ میں چیرٹی کیا کھانا وصول کر لیتی ہے جسے اسی دن یا اگلے روز ضرورت مند افراد میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، یہ ایپ پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے، یہ ایپ مارچ 2020 میں اسے لانچ کی گئی تھی، https://play.google.com/store/apps/details?id=com.yarmadadgar.user5)
5)یارمددگار کپڑا بنکجنوری 2020 سے روٹی بنک کے ساتھ کپڑا بنک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا، جس میں کوئی بھی شخص اپنے ایسے کپڑے جو زیر استعمال نہیں یا سائز چھوٹے ہو گئے ہوں، ایسے صاف اور پہننے کے قابل استری کئے کپڑے یارمددگار کپڑا بنک میں ڈونیٹ کر سکتا ہے اور کوئی بھی اپنی ضرورت کے کپڑے لے سکتا ہے، پچھلے 6 سالوں سے یارمددگار گوجرانولہ میں اپنے کم آمدن والے غریب خاندانوں اور بطور خاص سکول، کالج میں پڑھنے والے بچوں کے لئے 25 ہزار سے زائد نئے پرآنے جیکٹس۔ سویٹرز اور شلوار قمیض گفٹ کر چکا ہے۔

یارمددگار
6) سیو انوائیرمنٹ پراجیکٹیارمددگار پچھلے 4 سالوں سے اپنے سیو انوائیرمنٹ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے،یارمددگار اب تک گوجرانولہ میں 106500 سے زائد مقامی پھلدار سائیہ دار پودے اور درخت لگا اور تقسیم کر چکا ہے۔ پرندے بچاؤ یارمددگار شہری آزاد پرندوں کے لیے 2018 سے کام کر رہا ہے یارمددگار پچھلے 5 سالوں میں آزاد پرندوں کے لیے گوجرانولہ شہر میں 5750 گھونسلے لگا چکا ہے اور گوجرانوالہ میں آزاد پرندوں کے کاروبار کو محکمہ وائلڈ لائف سے مل کر گوجرانولہ شہر میں تقریبآ ختم کروا چکا ہے۔ الحمداللہ
8) مددگار وطن پراجیکٹیارمددگار کے مددگار وطن پراجیکٹ میں نوجوانوں کو ساتھ ملا کر شہر کے روڈ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ وغیرہ کی مرمت جیسے چھوٹے چھوٹے کام کئے جاتے ہیں۔

یارمددگار
9) اپنا کاروبار اپنا کاروبار پراجیکٹ سے گوجرانوالہ میں معاشی مشکلات اور غربت کا شکار ضرورت مند افراد کے لیے چھوٹے کاروبار گفٹ کئے جاتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا آغاز فروری 2020 میں کیا گیا تھا۔ یارمددگار اب تک 52 افراد کو چھوٹے کاروبار گفٹ کر چکا ہے۔اس پراجیکٹ سے ہر ماہ غربت کا شکار بیروزگار افراد کو (اپنا کاروبار) پراجیکٹ سے چھوٹے کاروبار گفٹ کئے جاتے ہیں۔گوجرانوالہ سے کوئی بھی بے روزگار شخص چھوٹے کاروبار کے لیے یارمددگار آفس درخواست دے سکتا ہے جسے یارمددگار کا نمائندہ سائل کے گھر وزٹ، انٹرویو کرنے کے بعد پراجیکٹ کمیٹی میں فائنل کیا جاتا ہے۔
10) آسان رشتہ پراجیکٹیہ پراجیکٹ match making میں رشتہ ڈھونڈھنے مدد کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ بہترین کام پلاننگ پائیپ لائین میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں