برکس میں شمولیت کے بعد، یو اے ای میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا

برکس میں شمولیت کے بعد، یو اے ای میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا
خلیجی خطے میں قائم ایک کاروباری سیٹ اپ کمپنی کی پیشن گوئی کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک برکس میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے نئی کاروباری راہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع کھلنے کی توقع ہے، جس سے ملک کو عالمی سطح پر زیادہ فائدہ پہنچے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی آر او پارٹنر گروپ (پی پی جی) ابوظہبی، دبئی، متحدہ عرب امارات، عمان، سعودی عرب اور قطر میں ایک معروف کاروباری سیٹ اپ کمپنی ہے۔ اس کے مطابق، برکس میں یو اے ای کی شمولیت سے متوقع کاروباری ماحول پر گہرا اثر پڑے گا۔کمپنی کے کمرشل ڈائریکٹر، جیمز سویلو نے کہاکہ چونکہ یہ رکنیت یکم جنوری کو نافذ ہو رہی ہے، ہم متحدہ عرب امارات اور وسیع تر خلیجی خطے میں برکس ممالک کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں بڑھتے ہوئے جوش کے ساتھ دلچسپی کے اضافے کی توقع کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں