افغانستان میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی
پاکستانی کرنسی کو افغان کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے دو ماہ کی آخری تاریخ دی گئی ہے
افغانستان میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے افغان شہریوں کو پاکستانی کرنسی کو افغان کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے دو ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف پاکستانی کرنسی پر لاگو ہوگا بلکہ دو ماہ کی رعایتی مدت کے بعد درہم، ریال اور ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیوں پر بھی لاگو ہوگا۔
