گائے بھینس جگالی کرنے والے ایسے جانور ہیں جن کا معدہ 4 خانوں پر مشتمل ہوتا ہے اسے ruminant stomach کہتے ہیں۔ معدے کے ہر خانے کا خوراک ہضم کرنے سے لیکر دودھ بنانے تک الگ الگ فنکشن ہوتا ہے۔
معدے کے خانے۔
1 Rumen ( ریومین)
2 Reticulum (ریٹی کیولم)
3 Omasum ( اوما سم)
4 Abomasum (ایبومیسم)
Rumen:-
معدے کے اس پہلے خانے کا مقصد کھائی گئی خوراک میں خمیر پیدا کر کہ اس کے ریشوں کو بیکٹیریا کی مدد سے توڑ پھوڑ کر کے قابل ہضم خوراک میں تبدیل کرنا اور اس کو پانی کے ساتھ ملانا ہے۔ اس کے بعد خوراک معدے کے دوسرے خانے کی طرف چلی جاتی ہے Rumen اس وقت تک صحیح طور پر کام نہیں کر سکتا جب تک یہ بیکٹیریا صحتمند اور ضرورت کے مطابق تعداد میں موجود نہ ہوں۔ یہ تعداد 1 ارب سے لیکر 10 ارب (1 ملی لیٹر میں) جانور کی صحت کے مطابق موجود ہونی ضروری ہے۔
Reticulum:-
اس دوسرے خانے کا مقصد خوراک کے کچھ حصے(CUD) کو واپس منہ میں جگالی کیلیے لیکر آنا ہے یہ خوراک کا وہ حصہ ہوتا ہے جس کی توڑ پھوڑ معدے کے پہلے حصے میں ہو چکی ہوتی ہے۔
Omasum:-
جب جانور خوراک کی اچھی طرح جگالی کر لیتا ہے تو جگالی کی ہوئی خوراک منہ سے معدے کے تیسرے خانے میں چلی جاتی ہے۔ یہ خانہ پتیوں کی طرح کے ٹشوز سے بنا ہوتا ہے جو 1 طرح سے فلٹریشن پلانٹ کا کام کرتا ہے اور جانور کیلیے خوراک میں سے پانی کو جزب کرتا ہے۔ یہ حصہ خوراک کے سب سے اچھے اور زود ہضم زرات اور کچھ liquid کو Abomasum کو سپلائی کرتا ہے۔
Abomasum:-
معدے کا یہ چوتھا حصہ انسانوں کے معدہ کی طرح کام کرتا ہے اس حصے میں موجود تیزابیت اور enzymes خوراک کو مزید باریک حصوں میں تبدیل کر کہ جسم کا حصہ بناتی ہے اور باقی بچ جانے والی خوراک کو چھوٹی آنت (small Intestines) کی طرف ٹرانسفر کر دیتی ہے۔
اس سارے پراسیس کے بعد چھوٹی آنت خوراک میں سے ضروری نیوٹرینٹس (nutrients) حاصل کر کے جسم میں موجود خون کی گردش کے عمل میں شامل کر دیتی ہے۔ اس خون کے کچھ حصے کو جو nutrients سے بھر پور ہوتا ہے udder کی طرف بھیج دیا جاتا ہے جہاں موجود secretory gland ان nutrients کو دودھ میں تبدیل کر کے udder میں اسٹور کر دیتے ہیں۔
اس پورے پراسیس کو پوسٹ کرنے کا مقصد دودھ والے جانوروں کی غزائی ضروریات اور nutrients کی اہمیت کو مد نظر رکھنا ہے تاکہ جانوروں کو انکی ضرورت کے مطابق منرلز وغیرہ دے کر دودھ کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ اس کے ساتھ صاف اور تازہ پانی کی ہر وقت فراہمی بھی دودھ کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کا ایک آسان اور بہترین حل ہے۔