واٹس ایپ کال میں اسکرین شئیرنگ کا نیا آپشن آگیا

واٹس ایپ کال میں اسکرین شئیرنگ کا نیا آپشن آگیا

واٹس ایپ نے نئے فیچرز پر کام کرتے ہوئے اب نئے ورژن میں ویڈیو کال میں گوگل میٹ کا آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت اسکرین شیئرنگ آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

گوگل کے بی ٹا ورژن 2.23.11.19 میں یہ آپشن دیکھا جاسکتا ہے جس میں بعض صارفین نے نچلے حصے میں موجود نیوی گیشن بار میں معمولی تبدیلیاں بھی دیکھی ہیں۔ میٹا کمپنی کی اس اہم ایپ میں اب اینڈروئڈ صارفین کے لیے ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئرنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح ویڈیو کالنگ کو بامقصد اور بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس ضمن میں واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے بہت تفصیلات بھی دی ہیں۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ کال میں اسکرین شیئرنگ کتنی آسان بنائی گئی ہے۔ کال کنٹرول ویو کے اندر ایک نیا آئکن بنایا گیا ہے جو اسکرین شیئر کھول دے گا۔ اس کے ساتھ ہی کال کرنے والے کی اسکرین پر کانٹینٹ نظر آئے گا، دوسرا شخص بھی اسے دیکھ سکے گا اور اسے ریکارڈ بھی کیا جاسکے گا۔ اسی طرح صارفین درمیان میں اسے روک بھی سکے گا اور اس میں ترمیم بھی کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں