Dr Hassan Farooqi

دل کی بند شریانوں کو کھولنے کا جادوئی نسخہ

ہارٹ اٹیک یا دل کے دورے کا بڑا سبب خون کی نالیوں خاص طور پر دل کی باریک شریانوں کا تنگ ہو جانا ہے۔ خون کی نالیوں میں کولیسٹرول یا فاسد مواد کے ٹھہراؤ یعنی clotting کی وجہ سے دوران خون میں رکاوٹ یا خلل واقعہ ہو جاتا ہے۔ دل کو خون کی سپلائی رک جانی ہے جو دل کے دورے کا باعث بنتی ہے۔
یہ بہت سادہ سی بات ہے جو میں نے بیان کی ہے۔ آج کل ہر کوئی اس سے آگاہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ تمام تر معلومات کے باوجود بھی ہم اپنا ہاتھ کیوں نہیں روک پاتے اور کھانے پینے میں بے اعتدالی کر جاتے ہیں جو ہمارے خون کو گاڑھا کر دیتی ہے۔ ہم کیلوریز تو خوب لیتے ہیں مگر انہیں برن کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ چالیس پنتالیس سال کی عمر میں ہی خون گاڑھا ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں مثلا بلڈ پریشر وغیرہ۔۔۔۔ بس پھر کیا ہوتا ہے کہ ہم ہسپتالوں کے چکر لگاتے لگاتے آخری عمر کو پہنچ جاتے ہیں۔
پندرہ برس پہلے میں خود اس مرض کا شکار ہو گیا تھا۔ انہی دنوں لہسن ،ادرک، لیموں ، سرکہ اور شہد پر مشتمل ایک نسخہ میرے ہاتھ لگا جو خون کی تنگ یا بند شریانوں کو کھولتا ہے۔ میں چونکہ خود حکیم تھا لہذا خود ہی تیار کیا اور استعمال کرنا شروع کر دیا۔ یقین کیجئے صرف دو ماہ مسلسل استعمال سے میرا Lipid Profile یعنی کولسٹرول وغیرہ بالکل نارمل ہو گیا تھا۔ وہ دن اور اج کا دن میں یہی دوا وقفے وقفے سے استعمال کرتا رہتا ہوں۔ ساتھ ساتھ مناسب چکنائی یعنی گھی وغیرہ بھی استعمال کر لیتا ہوں الحمدللہ۔
یہی “دوائے دل” اپنے دواخانہ پر بھی مریضوں کو استعمال کروا رہا ہوں جس کے نہایت حوصلہ افزا نتائج مل رہے ہیں۔ آپ بھی اگر اس مسئلے سے دو چار ہیں تو آپ خود بھی یہ دوا تیار کر سکتے ہیں۔ کوئی دقت ہو تو مجھ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنا خیال رکھیے۔۔۔۔۔صحت مند رہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں