19th Annual Red Young Artists Exhibition" at Lahore Arts Council

لاہور آرٹس کونسل میں 19ویں سالانہ الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش

پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پی یو سمیرا جواد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔نما ئش میں ملک بھر سے 412آرٹسٹوں کے 500فن پار ے آویزاں کئے گئے۔قبل ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔لاہور04مئی:لاہور آرٹس کونسل نے 19ویں سالانہ الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش آرائیونگ کا انعقادکیا۔پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پی یو سمیرا جواد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر اور مزنا ذوالفقارکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیااور نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں آرٹسٹوں کو مبارکباددی۔نما ئش میں ملک بھر سے 412آرٹسٹوں کے 500فن پار ے آویزاں کئے گئے۔قبل ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں 10آرٹسٹوں کو 15،15ہزار روپے کے نقد انعامات و اسناد دی گئیں۔نوجوان آرٹسٹ ایکسل لوکاس،آمنہ جمیل،امین حبیب،گلزار علی،غیاث احمد،حسن فرقان فیق،نورالہدی سحر،سید محمد رضا بخاری،شہزادی عائشہ اور یعقوب جان نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام آرٹسٹوں کو کام یکجا کے لئے کتابچہ کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد نے نوجوان آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،الحمراء انکو عملی میدان میں اپنے قدم جمانے کے لئے ٹھوس مواقع فراہم کر رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری دھرتی نے عظیم آرٹسٹ پیدا کئے، انہی نوجوانوں میں مستقبل کے سٹارز بنے گئ

اپنا تبصرہ بھیجیں