karachi police

کراچی پولیس آفس حملہ: آپریشن کامیابی سے مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

کراچی: سیکیورٹی فورسز کراچی پولیس چیف کی عمارت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد جہنم واصل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس، سندھ رینجرز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے حساس عمارت میں گھسنے والے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد سرچنگ کا عمل مکمل ہوا، پولیس حکام اس حوالے سے جلد میڈیا کو بریفنگ دینگے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، عمارت کی کلیئرنس کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔
DIG مقدس حیدر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا ہے۔

پولیس چیف آفس کراچی پر حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار اور ایک خاکروب شہیدہوگیا ہے۔ واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں میں چھ رینجرز اہلکار، 3 پولیس اہلکار اور ایک امدادی ادارے کا کارکن شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں