karachi police

کراچی میں ہونے والا دہشتگرد حملہ: امریکہ کی شدید مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں