موسم

بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ کل شام سے پنجاب میں داخل ہو گا
کل دوپہر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے
یہ سلسلہ بالائی علاقوں خطہ پوٹھوہار تھل جنوبی پنجاب کے علاقوں میں 7 مئ تک جبکہ وسطی علاقوں میں 4 یا 5 مئ تک جاری رہے گا
28 اپریل سے 5 مئ کے دوران وسطی پنجاب جس میں اکاڑہ ساہیوال پاکپتن فیصل آباد سرگودھا خوشاب چینیوٹ کے علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارش کا امکان ہے کچھ علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے
ژالہ باری کے زیادہ تر امکان اکاڑہ ساہیوال پاکپتن فیصل آباد کے علاقوں میں رہیں گے

خطہ پوٹھوار 👉

26 اپریل سے 7 مئ کے دوران
خطہ پوٹھوار کے تمام علاقوں میں جس میں چکوال تلہ گنگ اسلام آباد راولپنڈی اٹک پنڈی گھیب وادی سون جہلم کلرسیداں گجرخان کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے
ژالہ باری کے زیادہ امکان
پنڈی گھیب چکوال تلہ گنگ وادی سون اسلام آباد راولپنڈی کے علاقوں میں رہیں گے
بعض مقامات شدید موسمی حالات بن سکتے ہیں
اسلام آباد راولپنڈی میں شدید موسمی حالات کا خدشہ ہے
بالائی اور شمال مشرقی پنجاب
26 اپریل سے 10 مئ کے دوران
لاہور گجرات گجرانوالہ سیالکوٹ نارووال حافظ آباد کامونکی منڈی بہاوالدین شیخوپورہ کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے
ژالہ باری کے زیادہ امکان منڈی بہاوالدین گجرات نارووال سیالکوٹ کے علاقوں میں رہیں گے

شمال مغربی پنجاب اور تھل 👉

27 اپریل شام 7 مئ کے دوران
بھکر میانوالی کندیاں پپلاں قائد آباد نورپورتھل ماڑی شاہ سخیرہ آدھی کوٹ کوٹ ادو واں بھچراں کے علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار سے شدید بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے
بھکر نور پور تھل کے علاقوں میں شدید ژالہ باری کا امکان ہے کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے

جنوبی پنجاب 👉

27 اپریل شام سے 7 مئ کے دوران
رحیم یار خان صادق آباد بہاولپور جلالپور پیر والا لیہ ملتان شور کوٹ جھنگ ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ خانیوال لودھراں بہاولنگر راجن پور فورٹ عباس بورے والا وہاڑی ان علاقوں میں موسلادھار بارش کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے
اس دوران تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے
ڈیرہ غازی خان شور کوٹ راجن پور جھنگ لیہ ملتان بہاولنگر خانیوال کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے
ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں