نجم سیٹھی کراچی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا میچ دیکھنے پہنچے تو بچوں نے ان سے ٹکٹ مہنگے ہونے کی شکایت کی۔
اس پر نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ 18 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کیلئے ہے ، صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے ان کے ساتھ آنے والے بڑوں کو نہیں۔
قیمتیں آدھی کرنے پر بچے خوشی سے نہال ہوگئے اور نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔